• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل نے لوکل مارکیٹ سے کترینہ کیف کیلئے کیا تحفہ خریدا ؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی اداکار وکی کوشل نے اہلیہ، بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کے لیے اپنی فلم کی پروموشن کے دوران تحفہ خریدا ہے۔

اداکار وکی کوشل کی ساتھی اداکار سارہ علی خان کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں وکی کوشل سارہ خان کے ساتھ اپنی آنے والی نئی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی پروموشن کر رہے ہیں۔

اس دوران دونوں فنکاروں نے لوکل مارکیٹ میں زیورات کی دکان سے خریداری بھی کی۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان اپنے لیے جبکہ وکی کوشل اپنی لائف پارٹنر کترینہ کے لیے جھمکے خرید رہے ہیں۔

ویڈیو کے کمنٹ باکس میں بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی وکی اور کترینہ کے مداح وکی کوشل کے اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید