• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد ، شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا چھاپہ

Husbands Conducted Second Marriage Raids His First Wife In Faisalabad
فیصل آباد کے علاقے ہارون آباد کے مجاہد شادی کا لڈو دوسری بارکھانے چلا تھا کہ پہلی بیوی نے موقع پر چھاپہ مار ڈالا ،شوہر کا گریبان پکڑا اور سوتن سے بھی جھگڑنے کی کوشش کی ۔

کورٹ میرج کے لئے عدالت پہنچنے والےمجاہدکی پہلی بیوی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ،ہارون آباد کا رہائشی عائشہ کے ساتھ عدالت پہنچا تو پہلی بیوی نور فاطمہ بھی پہنچ گئی ،جس نے شوہر کو دوسری شادی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔

پہلی بیوی نے شوہر کو گریبان سے پکڑلیا،اس موقع پراس نے مطالبہ کیا کہ مجھے چھوڑدویا دوسری کو ،اس دوران نور فاطمہ نے دوسری بیوی کو تھپڑ بھی مارے ۔
تازہ ترین