• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے حکمراں نیب زدہ اور ضمانتوں پر ہیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی چند لاکھ لوگوں نےمشکل بنا دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد سعید مغل ایم بی ای نے پاکستان کے حالات پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا سیاستدانوں کو عوام کی پریشانی اور ملک کی تباہی کی کوئی پروا نہیں ملک دیوالیہ ہونے کےقریب پہنچ چکا ہے، حکمراں اپنے مخالفین کی گرفتاریاں اور انہیں ہراساں کرکے آخر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، عام آدمی پریشان ہے،حکمرانوں میں سب نیب زدہ ، سزا یافتہ اور ضمانتوں والے ہیں جنہوں نے قانون اور آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، سیاست دان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو چکے ہیں،پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، وہ زبردستی اقتدار پر قبضہ کرکے ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں جس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے بڑی جدوجہد کرکے پاکستان بنایا تھالیکن پاکستان میں نہ ہم اسلام کے مطابق قانون بنا سکے ہیں نہ ہی جمہوریت کو پھلنے پھولنے دیا ہے ،ملک پر وہ لوگ قابض ہوگئے جن کا پاکستان کے قیام میں کوئی کردار نہیں تھا،اب ایک ہی آپشن رہ گیا ہے کہ محب وطن ، دیانتدار اور درویش صفت افراد پرمشتمل قومی حکومت بنائی جائے جو عاجزی کی زندگی کو ترجیح دیتی ہو اور ملک کی تعمیر و ترقی پر توجہ دے، بیرون ملک پیسہ منتقل کرنے والوں سے پیسہ واپس لانے کی کوشش کرے اور ان تمام لوگوں کو اقتدار سے دور رکھے جنہوں نے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا۔
یورپ سے سے مزید