• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یٰسین ملک کی عمر قید پھانسی میں تبدیل کرنا قابل مذمت ہے، قاری عباس

ہڈرزفیلڈ(زاہدانور مرزا) پیپلز پارٹی برطانیہ کے مذہبی اُمور کے صدر علامہ قاری محمد عباس اور بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر و فوکل پرسن حکومت پاکستان برائے اوورسیز پاکستانیز و کشمیری برطانیہ آصف نسیم راٹھور نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری حریت پسند رہنما محمد یسین ملک کے ساتھ بھارتی حکومت اور عدلیہ کی طرف سے ناانصافی اور بد دیانتی پر مبنی سنائی گئی عمر قید کی سزاکو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی کوشش انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اُنہوں نے اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے مذموم عزائم سے واضح پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے معروف حریت پسند رہنمامحمد یسین ملک کو نشانے پررکھ لیاہے، ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے یسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی عدالت انصاف، عالمی ادارہ تحفظ حقوق انسانی ، اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل ، یورپی یونین و دیگر ہیومن رائٹس کے عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ فاشسٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر حریت رہنما محمد یسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں اور ہندوستانی حکمرانوں کو کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر ظلم و جبر سے روکیں،دونوں رہنماؤں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں کشمیری حریت پسندوں سے نہ صرف جموں و کشمیر کی جیلیں بھردی گئی ہیں بلکہ ریاست سے باہر بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں حریت پسندوں کو بڑی تعداد میں قید رکھا جارہاہے۔ زیادہ تر قیدی کالے قوانین کے تحت بغیر مقدمہ چلائے قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید