اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس کے 180 افسروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت ڈی ایس پیز کی ترقی کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 6 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی۔ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے 16 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر، 64 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر بنا دیا ۔83 ہیڈکنسٹیبلز کی اے ایس آئی، ایک آفس سپرنٹینڈنٹ کی ایڈمن آفیسر پر ترقی ہوگئی۔تمام ترقیاں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دی گئیں ۔اگلے مرحلے میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقیاں دی جائیں گی۔ دریں اثناء سی پی او راولپنڈی سیدخالد ہمدانی نے بھی 54کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی ۔