• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت باغ کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کوقتل کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لیاقت باغ کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کوقتل کردیاگیا، ذرائع کے مطابق منگل کو دن ساڑھے گیارہ بجے کے قریب محلہ صفدر آباد کے رہائشی اکبر خان اور اس کابیٹا رضوان اکبر ضلع کچہری سے واپس آرہے تھے جب دونوں باپ بیٹا سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ کے قریب پہنچے توان کاپیچھاکرنے والے 2موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے انہیں شدیدزخمی کردیا،انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایاگیا جودونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید