• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلمین اور طلبہ کے لیے فکر انگیز کتابیں

کورونا وبائی مرض نے دنیا بھر کے تعلیمی نظام میں دراڑیں بے نقاب کی ہیں، جن پر طویل عرصے سے نظر ثانی کی ضرورت تھی۔ تعلیم ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی ہے کہ ہم طلبہ کو کیسے پڑھاتے ہیں۔ کچھ کتابیں ایسی ہیں جو نہ صرف حوصلہ افزائی اور امید فراہم کرتی ہیں، بلکہ عملی حل بھی پیش کرتی ہیں جن پر ماہرین تعلیم نظام تبدیل کرنے کے لیے عمل کرسکتے ہیں۔ یہ کتابیں تعلیم کے بارے میں دیکھنے اور سوچنے کے نئے طریقے پیش کرتی اور آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

Spiritual Democracy and Our Schools

مصنف اسٹیون روکی فیلر کی یہ کتاب ایک وژن پیش کرتی ہے کہ جمہوریتیں کیا بن سکتی ہیں اور اس وژن کو حقیقت بنانے میں تعلیم کا کیا کردار ہے۔ اسٹیون روکی فیلر کا کہنا ہے کہ ہمیں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ’’دوسرے کے وقار اور مساوی حقوق کا احترام اور عزت کرنے میں ہماری ناکامی‘‘ سے پیدا ہوتے ہیں۔ روکی فیلر مشترکہ اقدار کے نئے احساس اور جمہوریت کے نظریات کے مطابق زندگی گزارنے کے مشترکہ مقصد پر زور دیتے ہیں۔ 

ان نظریات کو تعلیم میں ’’relational spirituality‘‘ (بنیادی انسانی اقدار جیسے احترام، دیکھ بھال اور شکرگزاری) کے ساتھ مربوط کرنے سے درپیش مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور ایک زیادہ متحد قوم کی مضبوط بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نظریہ طلبہ کو مستند آزادی، ذمہ دار جمہوری شہریت، اور ان کی اپنی زندگیوں اور اپنی برادریوں کی دیکھ بھال کرنے والی، تخلیقی قیادت کی راہ پر گامزن کرے گا‘‘۔

Let Your Light Shine

اس کتاب کے مطالعے سے حقیقت کی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے کہ ہمیں ابھی کتنا دور جانا ہے۔ مصنفین نے نوجوانوں پر نسل پرستی اور عدم مساوات کے اثرات کے بارے میں بات کی ہے اور بتایا ہے کہ یوگا، مائنڈفل نیس اور شفقت و محبت کیسے مدد کر سکتی ہے۔ 2001ء میں، بھائیوں علی اور اتمان اسمتھ اور ان کے دوست اینڈریس گونزالیز نے یوگا، ذہن سازی، خود کی دیکھ بھال اور دیگر پروگرامنگ کے ذریعے کم آمدنی والی پسماندہ کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لیے ہولیسٹک لائف فاؤنڈیشن کا آغاز کیا۔ 

یہ کتاب ان کے سفر کی غیر معمولی کہانی ہے، جس میں تحقیق، عملی مشقیں، اور قدیم یوگک سائنس اور فلسفہ پوری طرح سے بُنے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر، مصنفین کی کہانی حکمت، محبت، عاجزی، کمزوری، اور اندرونی کام کے ساتھ بیرونی کام کو متوازن کرنے کے سالوں سے پیدا ہونے والی ایک طاقتور اندرونی طاقت پر مبنی ہے۔ یہ ذہن سازی میں تعلیم کی تحریک کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے۔

Reconnect

یہ ایک انتہائی عمل انگیز کتا ب ہے جو اس بات پر توجہ مرکوز کرتی ہے کہ اساتذہ کس طرح مخصوص تکنیکوں، اخلاقی امتیاز پیدا کرنے اور گروپ انگیجمنٹ پر مبنی کلاس روم تخلیق دے سکتے ہیں۔ ہم اسکول میں تعلق کا احساس کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟ یہ بہت سے معلمین کے دلوں پر ایک سوال ہے کیونکہ انہیں وبائی مرض کے بعد طلبہ کی تعلیم اور بہبود میں شدید کمی کا سامنا ہے۔ کتاب میں مصنفین اس بات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ طالب علم سیکھنے کے دوران کس طرح کا تعلق قائم کرسکتا ہے۔ 

اگرچہ مصنفین نے کتاب کا ایک حصہ سیل فون کے استعمال سے پیدا ہونے والی پریشانی کے لیے وقف کیا ہے لیکن اس میں کیس اسٹڈیز اور کلاس روم کے مباحثے شامل ہیں جو گروپ لرننگ کو بڑھانے کے لیے ٹھوس نمونے پیش کرتے ہیں۔ مصنفین اسکول بھر میں سماجی اور جذباتی تعلیم کو بڑھانے کے طریقے کے طور پر ایکسی لینس پیدا کرنے پر ترجیح دیتے ہیں، اور وہ ہر اسکول کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پانچ سے سات خوبیاں اور متعلقہ اشارے منتخب کریں جو ان کے اپنے مشن، اقدار اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہوں۔

Cultivating Kindness

یہ کتاب ہمیں اسکولوں میں رحمدلی کی ضرورت اور طاقت کی یاد د لاتی ہے اور مستقبل کے سفر کو تھوڑا آسان بناتی ہے۔ بحیثیت انسان، ہم رحمدلی کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس قدر کہ مہربانی وہ نمبر ون معیار ہے جسے ہم رومانوی شراکت داروں میں تلاش کرتے ہیں۔ کتاب کے مصنف بنفیٹ اسکولوں میں رحمدلی کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط کیس پیش کرتے ہیں اور یہ طالب علم اور معلم کی فلاح و بہبود، ہم جماعت کے ساتھ مثبت تعلقات اور ایک جامع اسکول کی ثقافت میں کس طرح حصہ ڈال سکتی ہے۔ وہ اس بات کی مثالیں بھی پیش کرتے ہیں کہ کس طرح ہر عمر کے طالب علم مہربانی کے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہیں۔ 

وہ واضح طور پر بتاتے ہیں کہ طالب علموں کو فینسی فیلڈ ٹرپ اور بریک کا اضافی وقت دینے کے بجائے سیکھنے میں ان کی مدد کرکے اساتذہ ہمدردی کر سکتے ہیں۔ ان کی نظر میں طلبہ کو اعلیٰ درجے کی سماجی اور جذباتی مہارتیں سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Surviving Teacher Burnout

یہ کتاب اساتذہ کو تحقیق پر مبنی ٹولز اور بصیرت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اندرونی لچک پیدا کر سکیں اور وہ وہ محنت کر سکیں جو تعلیمی نظام میں تبدیلی کے لیے درکار ہے۔ مصنف ایمی ایوا نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ اساتذہ کس طرح طلبہ کی ایک مضبوط اندرونی شخصیت بنا سکتے ہیں، جو ان کو نہ صرف پڑھائی کے طوفانوں اور آزمائشوں سے گزرنے میں مدد دے سکتی ہے بلکہ تاریک ترین دنوں میں تجدید اور امید تلاش کرنے میں بھی۔ 

ایوا 52 ہفتوں کے موضوعات فراہم کرتی ہیں، مشکل جذبات کے ساتھ معاف کرنا سیکھنے سے لے کر ہمدردانہ خوشی محسوس کرنے تک، جن میں ہر ایک کے لیے عملی مشقیں اور سائنسی سوال شامل ہیں۔ معلمین کے لیے، ایوا بصیرت فراہم کرتی ہیں کہ مضبوط وضاحت کے ساتھ آگے بڑھیں، اس طرح طلبہ کے ساتھ آپ کا تعلق گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔