• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس کیس، 13 خواتین سمیت 126 ملزمان عدالت پیش

لاہور (نمائندہ جنگ)جناح ہائوس پر حملہ کیس،لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کی گرفتار13خواتین سمیت 126ملزمان کو پیش کیا گیا۔ جج عبہر گل خان نے حملہ کے 89 ملزمان کا 7روزہ جبکہ 13خواتین کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاجبکہ شناخت نہ ہونیوالے 24 افراد کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا- عدالت کو بتایا گیا کہ 89 مرد اور 13خواتین کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے جبکہ 24 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی،محرکات جاننے کیلئے ملزمان کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، خدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت گرفتار خواتین نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کے سپرد نہ کیا جائے وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہیں،جیل میں یہ ٹیسٹ کروالیا جائے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ پریشان نہ ہوں آپ جیل میں رہیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید