• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ سے مذاکرات اور میڈیکل کلاسز کا آغاز کیاجائے‘والدین

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)والدین ایکشن کمیٹی میڈیکل طلباءنے کہا ہے کہ حکومت اور میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی لڑائی کی سزا ہمارے بچوں کو کیوں دی جا رہی ہے ہے ایک ماہ سے میڈیکل کالجز میں پڑھائی کا سلسلہ معطل ہے اپنے بچوں کا مستقبل بچانے کی خاطر سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہیں والدین کاکہناہے کہ ٹیچرز احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں،حکومت احتجاج کانوٹس لے کر سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کرے اساتذہ کا احتجاج ختم کرکے کلاسز کا آغاز نہ کیا گیا تو ہم بچوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید