کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) فیاض حسن سجاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین میں گرم ملبوسات کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں تقریب بی ایچ یو نوحصار میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں مستحق افراد نے شرکت کی تقریب کے دوران ضرورت مندوں میں گرم کپڑے، جیکٹس ،ہیٹراور کمبل سمیت سردی سے بچاؤ کی مختلف اشیاء تقسیم کی گئیں فیاض حسن سجاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے اس موقع پر کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا بنیادی مقصد ہے دُکھی انسانیت کی مدد کرنا ہمارے مشن کا حصہ ہے اور ہم بلا تفریق ضرورت مند لوگوں تک سہولیات پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں انہوں نے کہا کہ فیاض حسن سجاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقے کےساتھ تعاون کرنا ہے۔