• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطوط رسانی کے لئے پاکستان پوسٹ کے استعمال کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) حکومت کا تمام وفاقی سرکاری محکموں کارپوریشنز کوخطوط رسانی کے لئے پاکستان پوسٹل سروس کے استعمال کا پابند کرنے کا فیصلہ، ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ حکومت نےمحکمہ پوسٹل سروس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور برق رفتار سروس کے لئے مختلف فیصلے بھی کئے گئے ہیں جبکہ انٹرنیشنل ڈاک سروس بھی متعارف کروائی ہے جبکہ اندورون و بیرون ممالک کے ریٹس بھی انتہائی کم مقرر کئے گئے ہیں جس سے جہاں ایک جانب عوام مستفید ہونگے دوسری جانب محکمہ ڈاک کا نظام بھی بہتر ہوگا اس سلسلے میں حکومت نے تاکید کی ہے کہ تمام وفاقی سرکاری محکمے اور کارپوریشنز ڈاک کے لئے پاکستان پوسٹ کو ترجیح دیں اور خطوط رسانی و سرکاری دستاویزات کی ترسیل کے لئے محکمہ ڈاک کا استعمال کریں۔
کوئٹہ سے مزید