کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجز گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کے بی ایس اور اے ڈی پروگراموں کے ٹیم ممبران نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن تربت یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد تھے سیشن کے دوران ڈاکٹر ریاض احمد نے شرکاء کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پروگرام ریویو فار ایفیکٹیونس اینڈ انہانسمنٹ کے آٹھ معیارات اور سیلف اسیسمنٹ رپورٹ کے فارمیٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی پروفیسر برکت اسماعیل نے تربت یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ کالجز میں معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لیے جامعہ تربت کی انتظامیہ اور ڈائریکٹر کیو ای سی کی بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔