• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی فنانسنگ کو ڈیجیٹل بنانے کے لیےزرخیزی ایپ کا آغاز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) حکومتِ پاکستان کے فنانس ڈویژن نے اسٹیٹ بنک اور پاکستان بنکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے زرعی فنانسنگ کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے جدید پلیٹ فارم “زرخیزی ایپ” کا آغاز کر دیا ہے اس ایپ کے ذریعے کسان ڈیجیٹل طور پر درخواست دے کر 10 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے زرخیزی ایپ کے تحت درخواست متعلقہ بنک کو بھیجی جائے گی جبکہ فنانسنگ کا 75 فیصد زرعی سامان کی صورت میں منظور شدہ وینڈرز سے فراہم کیا جائے گا اس کے ساتھ کسانوں کو لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کے ذریعے زرعی مشاورت بھی میسر ہوگی زرخیزی ایپ مالی شمولیت اور قومی غذائی تحفظ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی زرخیزی ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے، جبکہ کسان ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے لیے قریبی بنک برانچ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید