کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سمنگلی روڈ،جناح ٹاؤن و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار ،سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ، لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کاسامنا،سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین غائب، اہل علاقہ نے بتایا کہ سمنگلیروڈ،جناح ٹاؤنوملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتا ت ہے دن بھر آوارہ کتوں کے غول کے غول دندناتے پھرتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والوں کو نشانہ بھی بناتے ہیں جبکہ آوارہ کتوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں کیونکہ آوارہ کتے اچانک گاڑی موٹرسائیکل کے سامنے روڈ پر آجاتے ہیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوںمیں کتا مار مہم کا آغاز کیا جائے۔