کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی نے حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم شہیدِ وطن نواب اکبر خان بگٹی کے اصولی راستے پر چلیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 20، وارڈ نمبر 3، سرباب ٹاؤن کوئٹہ میں پارٹی کے نامزد امیدوار بلجشیر احمد بگٹی کی حمایت میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔انہوں نے کہا کہ حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم شہیدِ وطن نواب اکبر خان بگٹی کے اصولی راستے پر چلیں نواب اکبر خان بگٹی نے کبھی بھی اپنے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، بلکہ ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا اور غریب و مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے کارکنوں اور عوام کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی (سابق وفاقی وزیر) اور پارٹی قیادت کی یہ پالیسی ہے کہ ہر نظریاتی کارکن کو عزت اور احترام دیا جائے۔ جمہوری وطن پارٹی اپنے کارکنوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مقصد عوامی مسائل کا حل، اصولی سیاست اور شہیدِ وطن کے مشن کو آگے بڑھانا ہے، اور بشیر احمد بگٹی کی کامیابی اس جدوجہد کا تسلسل ہوگی۔