• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DRA کی ادائیگی میں تاخیرباعث افسوس ہے، اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز

کوئٹہ(پ ر)اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے بیان میں صوبائی حکومت کی جانب سے ملازمین سے غیر منصفانہ سلوک اور ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی ادائیگی میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر اے ملازمین کا بنیادی، قانونی اور جائز مالی حق ہے، وفاقی حکومت اور ملک کے دیگر صوبوں کی حکومتیں مہنگائی کی سنگین صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو یہ الاؤنس دے چکی ہیں کیونکہ اشیائے خورونوش اور روزمرہ زندگی کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور سرکاری ملازمین شدید مالی دباؤکا شکار ہیں، ایسوسی ایشن گرینڈ الائنس کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اور اس کی کمیٹیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا مگر حکومت کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے اور وعدہ خلافی نے ملازمین کو شدید مایوسی سے دوچار کر دیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید