لاہور میں مرغی، انڈوں، چینی، سبزی، پھلوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کے تازہ ترین نرخ سامنے آ گئے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت641 روپے فی کلو اور انڈے 260 روپے درجن دستیاب ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی120 روپے فی کلو، آلو 80، پیاز 80، ٹماٹر 60، کھیرا 70، بینگن 70 اور بندگوبی 50 روپے کلو دستیاب ہے۔
بھنڈی 100، لہسن چائنہ 335، ادرک تھائی لینڈ 730، پالک 40 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
لاہور میں پھلوں میں لیموں 400، سندھڑی آم 260، پپیتا 230، سیب 200 سے 400 روپے کلو، کیلا 300 روپے درجن، تربوز 60، آلوبخارا 400، آڑو 230 اور ایرانی کھجوریں 550، چیکو 230 اور فالسہ 200 روپے کلو دستیاب ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں مٹن 2 ہزار روپے، بیف 12 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
لاہور میں آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 2420 روپے، دودھ 180 روپے لیٹر اور دہی 180 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
گندم فی من 4200 روپے، چکی کا آٹا فی کلو 160 روپے، گھی فی کلو 670 روپے فروخت ہو رہا ہے۔