• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ اور جیا بچن کو شادی کی پچاسویں سالگرہ پر ابھیشک کا خصوصی پیغام

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور اہلیہ جیا بچن نے اپنی شادی کی پچاسویں سالگرہ گزشتہ روز (ہفتہ 3 جون) کو منائی۔ 

خوشی کے اس موقع پر لیجنڈری اداکار اور انکی اہلیہ کو خاندان، دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے، تاہم اس موقع پر نہایت ہی خاص اور اسپیشل پیغام امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک کا تھا۔ 

ابھیشک نے ایک کیروژل امیج پر مبنی خوبصورت نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے والدین کی ایک حالیہ اور ماضی کی دیگر تصاویر چسپاں کیں۔

مبارکباد کے پیغام میں ابھیشک نے تحریر کیا کہ ویسے تو انکی فہرست میں بہت سی گولڈن جوبلی شامل ہیں لیکن شادی کی پچاسویں سالگرہ ایک بہت ہی خصوصی موقع ہے۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ماں اینڈ پا آپکو محبتوں کے ساتھ شادی کی پچاسویں سالگرہ مبارک ہو۔

واضح رہے کہ امیتابھ اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ہوئی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید