• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبرنگار)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے قربانی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے فریضہ قربانی کی ادائیگی میں سہولت مہیا کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ رواں سال گائے کا حصہ 18ہزار، بکرا 40ہزار، چھترے کا ریٹ 35ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ قربانی کی سہولت حاصل کرنے والوں کو صحت مند جانور کی خریداری سمیت ذبح اور گوشت فراہم کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ قربانی کا فریضہ ادا کرنے والوں کی خواہش پر ان کے حصے کی قربانی مستحقین تک پہنچانے کا بھی انتظام ہو گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انجینئر محمد ثناء اللہ نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی راہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال ان افراد کے لئے سہولیات مہیا کرتی ہے جو قربانی کا فریضہ انجام دینا چاہتے ہیں مگر بیرون ملک ہونے یا پھر وہ بوجوہ فریضہ خود ادا نہیں کر پاتے۔