• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر میں کتے کے حملے سے 11 سالہ لڑکا شدید زخمی، خاتون گرفتار

لندن (پی اے) مانچسٹر میں کتے کے حملے میں 11سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر سوانلی ایونیو مونسال میں پیش آیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق کتے کے حملے کے نتیجے میں لڑکا زخمی حالت میں ملا لیکن اس کے زخم جان لیوا نہیں ہیں، پولیس آفیسرز نے بتایا کہ خطرناک طور پر کنٹرول سے باہر کتا رکھنے کے شبہ میں 35سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا اور جانور کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس کسی بھی قسم کی سی سی ٹی وی، موبائل یا ڈیش کیم فوٹیج ہے تو وہ آگے آئیں اور پولیس سے رابطہ کریں، سپرنٹنڈنٹ نکولا ولیمز نے کہا کہ اس خوفناک حملے نے لڑکے کے خاندان کو ناقابل یقین حد تک پریشان کر دیا ہے۔ میں اس تشویش کو سمجھتی ہوں کہ اس نوعیت کے واقعے سے وسیع تر کمیونٹی پر کیا ثرات ہوں گے۔ نکولا ولیمز نے کہا کہ میں آپ کو یقین دہانی کروانا چاہتی ہوں کہ جو کچھ بھی ہوا ہے، ہم اس کی وسیع تحقیقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کتے کو محفوظ کر لیا گیا اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، جو پولیس کی تحویل میں ہے۔
یورپ سے سے مزید