• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے زیورات سے محروم،سٹریٹ کرائم بھی جاری

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،ضلع کے مختلف علاقوں میں 12افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین لی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو دو گاڑیوں، چھ موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی، 46 تولے سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ گنج منڈی کے علاقہ مرغی منڈی کے قریب دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر منیب اللہ شاہ سے موبائل اوردوہزارروپے ، تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ رحمان آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عمران مسیح کاموبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ گلشن نایاب میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر لقمان خان سے دو موبائل، گھڑی اور پرس ، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم ٹو میں ریحان عباس اوراس کے بھائی عرفان سے دوموٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر2موبائل اور پرس ، چکلالہ سکیم تھری کمرشل مارکیٹ میں دونامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پر محمد حزیفہ اسلم اوراس کے دوست سے دوموبائل اور دوست کا پرس ، تھانہ صدرواہ کے علاقہ واہ ماڈل ٹاؤن میں محمد عمر سلیم کی دکان میں تین مسلح لڑکے داخل ہوئے جوگن پوائنٹ پر دکان سے 14موبائل مالیتی 3لاکھ97ہزار600روپے ،تھانہ روات کے علاقہ میں زبیربہادر سے دوافرادگن پوائنٹ پر دیسی گھی والا شاپر، دوموبائل 14ہزاردوسوروپے، سمارٹ کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈزچھین کرلے گئے ۔ دیگر علاقوں میں بھی چوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں۔ ڈھوک سیداں روڈپر شیراز احمد کاموبائل ،غازی کالونی میں طاہرخواص گوندل کے گھرکاتالہ توڑ کر3لاکھ روپے اور سونا مالیتی 15لاکھ روپے اڑا لئے گئے ۔ تھانہ ہمک پولیس کو مبین نے بتایا کہ گھریلو ملازمین صفدر اوراصغر نے 33تولہ سونے کے زیورات اور نقدی تین لاکھ روپے چوری کر لیے،تھانہ لوہی بھیر پولیس کو فیصل نے بتایا کہ گھر سے 13 تولے سونے کے زیورات اور 17ہزار درہم نامعلوم چوروں نے گھر کی کھڑکی توڑ کر چوری کر لئے۔تھانہ ترنول کی حدود سے زاہد سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل،تھانہ مارگلہ کی حدود سے سپنا گل کا موبائل،کراچی کمپنی کی حدود سے لاریب کا پرس،تھانہ کورال کی حدود میں حارث سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور پرس، تھانہ کرپا کی حدود میں اظہار سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی،قادر علی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی 50ہزار روپے چھین لیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید