• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سالہ بچے پر دکاندار کا تشدد، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) بستی ملوک میں 5 سالہ بچے پر دکاندار کا تشدد،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا نوٹس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان ٹیم کو فوراً متاثرہ بچے کی فیملی سے رابطےکی ہدایت،تفصیل کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے بستی ملوک میں دکاندار قدیر نے 5 سالہ زوہیب کو برتن دھونے کے لیے بلوایا اور بچے پر تشدد کیا اور پھر اس کے دونوں ہاتھ ابلتےتیل میں ڈال دیے جس کی وجہ سے بچے کے دونوں ہاتھ بری طرح جھلس گئے،مقامی پولیس کی جانب سے ملزم قدیر کو گرفتار کر لیا گیا اور پولیس کی جانب ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔
ملتان سے مزید