• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹیاں خودکشیاں روکنے کیلئے اقدام کریں، ہائیر ایجوکیشن منسٹر

لندن (پی اے) اعلیٰ تعلیم کے وزیر رابرٹ ہافن نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں خودکشی کے واقعات روکنے کیلئے اقدام کریں۔ خودکشی کرنے والے طلبہ کے والدین کی جانب سے ایک لاکھ سے زیادہ دستخطوں سے پیش کردہ درخواست پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ ریگولیٹرز یونیورسٹیوں کیلئے نیشنل ہیلتھ کو اولیت دینے کی پالیسی لازمی قرار دیں۔ بحث کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے ایسے واقعات کی مثالیں دیں جن میں طلبہ کی دیکھ بھال کو لازمی قرار دینے کا موثر فائدہ نہیں ہوگا تاہم انہوںنےکہا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی قانون سازی کا راستہ بند نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹیوں کو لکھا ہے کہ وہ نیشنل ہیلتھ کے منشور پر دستخط کریں۔ اس منشور میں اسٹوڈنٹس مائنڈ ناس چیرٹی نے کچھ اصول وضع کئے ہیں جن کے تحت تعلیمی اداروں کو نیشنل ہیلتھ کو اولیت دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر تعلیم کے مطابق کم و بیش 61 یونیورسٹیز اس منشور پر دستخط کر چکی ہیں ، لیکن برطانیہ میں 140 یونیورسٹیز ہیں اور بقیہ کو بھی اس پر دستخط کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا شعبہ اس چیلنج پر پورا اترےگا لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو میں یونیورسٹیوں کی رجسٹریشن کی شرط میں نیشنل ہیلتھ سے متعلق ایک نئی شق شامل کرنے کی سفارش کروں گا۔

یورپ سے سے مزید