• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا سکون چھین لیا‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام خصوصاًکاروباری حلقوں کاسکون چھین رکھاہے تودوسری جانب شہرخصوصاً آرٹ سکول روڈ،میکانگی روڈ،لیاقت بازار،مسجدروڈ،طوغی روڈ،مشن روڈوگردونواح کے مکین پانی کی بوند بوند ترس رہے ہیں بلوچستان کاکوئی وارث نہیں انہوںنے کہاکہ گیس پائپ لائن بچھانا شہریوں کیلئے عذاب بن چکاہے تعمیراتی کام کے باعث جگہ جگہ آبنوشی‘ نکاسی آب اور پی ٹی سی ایل کی تاریں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں جبکہ شہری گردوغبار کے باعث مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں مگر عوام کاکوئی پرسان حال تک نہیں انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرکے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید