• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادبا وشعرا معاشرے کا حساس طبقہ ہیں،ڈاکٹر آمنہ سومرو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ہیلپرز پبلک اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کی پرنسپل ڈاکٹر آمنہ سومرونے کہا ہے کہ ادبا وشعرامعاشرے کا حساس طبقہ ہیں جو اپنے قلم سے نہ صرف مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ تہذیب ثقافت اورزبانوں کے فروغ کےلئے ان جاندار کردار قابل ستائش ہے یہ باتیں انہوں نے اسکول کے زیر اہتمام منعقدہ فن گالا کے موقع پر ادبی نشست کے شرکا سے کیں اس موقع پرہیلپرز پبلک اسکول اینڈ کالج بوائز کیمپس کے پرنسپل پروفیسر آصف اختر، بلوچستان ریفارمز ادبی سوسائٹی کے صدر شاہ محمد شامی،نرگس ندیم و دیگر بھی موجود تھےقبل ازیں طالبات میں مقابلہ بیت بازی بھی ہوا مقررین نے کہا کہ ادب انسانی جذبات کا ترجمان اورمعاشرے کا آئینہ ہوتا ہے جو زندگی کی کھردردی حقیقتوں کو بھی حسن اورقرینے سے بیان کرتا ہے قلم کی طاقت اس تلوارسے بڑھ کر تلوار ہے جو جسموں کومسخرکرتی ہے جبکہ قلم دلوںپرحکمرانی کرتاہے اور تقریب کے شرکا میں سونیئرز بھی پیش کیئے گئے۔
کوئٹہ سے مزید