کوئٹہ(خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرصدارت گرین بس سروس کو ڈیجیٹائز کرنے پر غور کیا گیا اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے گرین بس سروس کے نظام کو مرحلہ وار جدید اور ڈیجیٹلائزڈ کیا جائےتاکہ شہریوں کو بس سروس سے متعلق تمام ضروری معلومات اپنے موبائل فون کے ذریعے باآسانی دستیاب ہوسکیں تجویز کردہ ڈیجیٹل نظام کے تحت شہری موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے گرین بس کے روٹس، بس اسٹاپس، اوقاتِ کار، کرایوں اور متعلقہ سفری معلومات حاصل کرسکیں گےجبکہ لائیو بس ٹریکنگ کی سہولت بھی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ مسافروں کو معلوم ہوسکے کہ ان کی مطلوبہ بس اس وقت کہاں موجود ہے اور اگلی بس متوقع طور پر کتنے وقت میں متعلقہ اسٹاپ پر پہنچے گی اجلاس میں گرین بس سروس میں ڈیجیٹل ٹکٹنگ، الیکٹرانک ادائیگی، بس اسٹاپس پر ڈیجیٹل ڈسپلے، مسافروں کے لیے معلوماتی نظام، شکایات و تجاویز کے آن لائن اندراج اور ان کے بروقت ازالے سمیت دیگر جدید عوامی سہولیات متعارف کرانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔