• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طلبہ کوہدایت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ٹرانس نیشنل ایجوکیشن (ٹی این ای) پروگراموں کے حوالے سے طلبہ کوہدایت کی ہے کہ وہ داخلہ لینے یا فیس جمع کرانے سے قبل متعلقہ غیر ملکی پروگرام، پاکستانی شراکت دار ادارے، منظور شدہ ڈگری پروگرام اور تدریسی مقام کی ایچ ای سی سے باضابطہ منظوری کی تصدیق ضرور کریںایچ ای سی کے پیغام کے مطابق ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے تحت کوئی غیر ملکی جامعہ پاکستان میں ڈگری پروگرام صرف ایسے مقامی شراکت دار ادارے کے ذریعے پیش کرسکتی ہے جسے ایچ ای سی نے متعلقہ تعاون کے لیے باضابطہ طور پر منظور کیا ہو صرف وہی ٹرانس نیشنل ڈگری پروگرام تسلیم کیے جائیں گے جو منظور شدہ غیر ملکی و مقامی شراکت داری، مقررہ مقام اور منظور شدہ تعاون کے معاہدے کے تحت چلائے جارہے ہوں۔
کوئٹہ سے مزید