کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی پولیس عمران شوکت اورSSP آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر ایس پی سریاب عابد بخاری کی زیرنگرانی اورDSP طالب حسین کی سربراہی میں پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجسمیں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیںجنہیں افسران نے غور سے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔