• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی ملازئی کے قریب ریلوے اسٹیشن قائم کیاجائے،حافظ نورعلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا حافظ نورعلی نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں کوئٹہ میں عوام دوست ٹرین چلانے کے عملی اقدام پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںتاہم بلیلی تا کچلاک کے درمیان کثیر آبادی والے علاقے کلی کتیر ، کلی ملاخیل ، کلی اندڑ اباد ، کلی تاج وال ، کلی سملی ، کلی داوی ، کلی شریف،کلی کرک،کلی ملازئ،کلی جمیل اباد،ڈی ایچ اے،کلی علی محمد، کلی صوفی و دیگر آبادیاں پیپلز ٹرین کی سہولت سے محروم ہیںان علاقوں کے عوام کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کلی ملازئی کے قریب ایک اسٹیشن بنایا جائے جہاں ریلوے کے کواٹرز پہلے سے موجود ہیں۔
کوئٹہ سے مزید