کوئٹہ( پ ر) بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے نئے صدر کا انتخاب ،تقریب کاانعقاد، بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پروگرام میں ایسوسی ایشن کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر ارشد کاسی کو بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا اوران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کیاجلاس میں سابق صدر مرحوم عبدالغنی مینگل کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔