کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 198 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت سینڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا جس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں سے متعلق مختلف تدریسی، تحقیقی اور انتظامی امور پر تفصیلی غورکیا گیااجلاس کے دوران کامیاب اسکالرز کی 3 پی ایچ ڈی اور 30 ایم فل ڈگریوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی،چیئرمین جی ایس او ڈاکٹر قیصر اقبال، کنٹرولر آف ایگزامینیشن ڈاکٹر محمد شریف حسنی، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اراکین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ معیار کی تحقیق اور معیاری پوسٹ گریجویٹ تعلیم جامعہ بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہےانہوں نے اساتذہ اور محققین پر زور دیا کہ وہ معیاری تحقیق کے ذریعے علمی ترقی اور معاشرتی مسائل کے حل میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔