کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کوئٹہ نے بلوچستان میں تعینات وفاقی ملازمین کے سرکاری اسکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والے بچوں کے لئے وظیفہ فارم جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مذکورہ فارم اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن ریجنل آفس سی جی ایس کالونی سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ سے دفتری اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وفاقی ملازمین گریڈ 1 تا 22 کے بچے جو سرکاری اسکول ، کالج ، یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہوں حقدار ہونگے۔ ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے بچے بھی اہل ہونگے۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 ہے۔ وفاقی ملازمین کے بیس سال سے کم عمر بچے جنہوں نے تعلیمی سال 2025-26 کے دوران قر آن مجید حفظ کیا ہو اور بورڈ / یونیورسٹی / ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات میں 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے ہوں انہیں بھی کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔ مزید معلومات کیلئے محمد ایاز اسٹاف ویلفیئر افیسر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔