• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیرالدین شاہ کے سندھی زبان سے متعلق بیان پر پاکستانی فنکاروں کا دلچسپ جواب

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی۔

 اداکار نصیرالدین شاہ کے اس دعوے پر جہاں سندھی زبان بولنے والے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں سوشل میڈیا پر کرارے جواب دیے گئے وہیں اب فنکار برادری نے بھی  اداکار نصیرالدین شاہ کو ایک دلچسپ ویڈیو بنا کر جواب دیا ہے۔


اداکار، پروڈیوسر، ہدایتکار یاسر نواز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اس ویڈیو میں اُن کے ہمراہ اداکارہ منشا پاشا اور دانش نواز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں یہ تینوں نامور فنکار سندھی گلوکار ممتاز مولائی کے مشہور گانے ’ہم سندھ میں رہنے والے سندھی‘ پر ڈانس کر رہے ہیں اور ساتھ میں یہ گانا بھی گا رہے ہیں۔


منشا پاشا، یاسر اور دانش نواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نصیرالدین شاہ نے اپنی سیریز ’تاج‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ ’پاکستان میں بلوچی، باری، سرائیکی اور پشتو زبان بولی جاتی ہے لیکن بلاشبہ سندھی اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید