کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں سوتیلے باپ نے 2 سال کے بچے کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے پر بچے کو تشدد کرکے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔
خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔
سندھ کی جامعات میں ڈائریکٹرز فنانس کی تقرری کے لیے پانچ ناموں پر مشتمل سمری صوبائی نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو بھیج دی گئی ہے۔
مستونگ خودکش دھماکے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔
کراچی انٹر بورڈ نے تمام گروپس کے نتائج ایک ہی دن جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن کی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
کراچی کی سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں جس کے بعد شہر کے درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر یونان جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی کو 2 گھنٹے بعد دور کردیا گیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) اور سندھ حکومت سے پارکس کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔