• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مزید فنڈز کیلئے آج قابل قبول بجٹ دے، آئی ایم ایف

کراچی (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کا آج پیش ہونے والا بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مطابق ہوگا

 پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی نمائندہ ایستر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان مزید فنڈز کیلئے آج ایسا بجٹ دے جو آئی ایم ایف کے لئے قابل قبول ہو ، پاکستان کو بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو تین اہم معاملات پر مطمئن کرنا ہوگا اس کے بعد ہی آئی ایم ایف کا بورڈ جائزہ لے گا کہ پاکستان کو کم از کم 2.5 ارب ڈالر جاری کئے جائیں یا نہیں ، آئی ایم ایف کے اس پروگرام کی مدت رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہوجائے گی ۔

 ایستر پیریز نے کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ کی سہولت حاصل کرنے کا آخری موقع ہے ۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات پاکستانی حکام تک پہنچادی گئی ہے کہ موجودہ توسیعی فنڈ کی سہولت جون کے آخر میں ختم ہوجائے گی اور اس کیلئے بورڈ کا صرف ایک جائزہ اجلاس ہونا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت حتمی جائزہ کی راہ ہموار کرنے کیلئے ایف ایکس مارکیٹ کو مکمل فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔

اہم خبریں سے مزید