• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر جمعہ کو بھی مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا،تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جبکہ ہاکس بے روڈ پر واقع الیکٹرک آفس کے سامنے اور پنجاب کالونی میں علاقہ مکینوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین کا کہناح تھا کہ شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ روزانہ کا معمول بن گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید