• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے بجٹ میں اضافی ٹیکس لگانے کا اختیار مانگ لیا

اسلام آباد( مہتاب حیدر) ایف بی آر نے بجٹ 2023-24 میں خاص قسم کی آمدن ، منافع اور فوائد پر اضافی ٹیکس لگانے کا اختیار مانگ لیا ہے۔

 99ڈی کے تحت اضافی آمدن ، منافع یا فوائد پر تجویز کیا گیا ہے کہ اس آرڈیننس میں یا کسی اور قانون کے تحت جو کچھ لاگو ہے اس کے علاوہ آئندہ کے پانچ سال کےلیے جو کے ٹیکس سال 2023 سے شروع ہوں گے، کسی دوسرے ٹیکس کے ساتھ جو اداکیاجارہا ہویا آرڈیننس کی کسی شق کے تحت قابل ادا ہوکسی بھی ایسے شخص یا افراد پر مشتمل جماعت پر اضافی ٹیکسز بھی لگائے جاسکیں گے جسے کسی معاشی عنصر یا عناصر کی بدولت کوئی آمدن، منافع یا فائدہ حاصل ہوا ہوخواہ یہ اس کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا گیا ہویا نہ ہو۔

وفاقی حکومت ایک نوٹیکفیشن کے ذریعے سرکاری گزٹ میں ( ا) ان معاشی عناصر( بشمول بین الاقوامی نرخوں میں تبدیلی لیکن ان تک محدود نہیں )کا تعین کرے گی۔

(ب) ایسی شرح کا تعین کرگی جو کہ ایسی آمدن کے 50 فیصد سے زائد نہیں ہوگی۔(ج) اور اس قسم کے ٹیکس کا اسکوپ و قت اور پیمنٹ کا تعین اس طور سے کرگے گی کہ طے شدہ شرائط پوری ہوسکیں۔

(د) کسی شخص یا لوگوں کے گروپ کو استثنیٰ دینے یا ان پر اسے لاگو کرنے کی شرائط کا تعین کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید