• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، جھگیوں میں آتشزدگی کے باعث 80 جھگیاں خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے باعث 80جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13رابعہ سٹی کے قریب پلاٹ پر قائم جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگرجھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا۔ آگ لگنے کے بعد وہاں کے مکینوں نے اپنے طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی اور اندر موجود بچوں اور سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا ۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور پولیس بھی وہاں پہنچی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر چار گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ۔آتشزدگی کے باعث وہاں قائم 80 جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ 55 جھگیوں کو جلنے سے بچالیا گیا۔ آگ لگنے سے اندر موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔جھگیوں میں مقیم اکثر خواتین واقعہ کے وقت کام پر گئی ہوئی تھیں ، اطلاع ملنے پر وہ بھی وہاں پہنچیں اور اپنے بچوں کو بچانے میں مصروف رہیں۔

اہم خبریں سے مزید