• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں شوبز انڈسٹری کیلئے 3 ارب روپے کے فنڈز مختص

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے گئے 14 ہزار 460 ارب روپے کے نئے بجٹ میں سے 3 ارب روپے فنکاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار فلم فنانس فنڈ اور فنکاروں کے ہیلتھ انشورنس دونوں کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ فلم فنانس فنڈ کے لیے 2 ارب روپے اور فنکاروں کے ہیلتھ انشورنس کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ طور پر یہ اقدامات ہماری فلم انڈسٹری کی ترقی اور ہمارے ملک کے فنکاروں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ فلموں کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے اور ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اسکرین ٹورازم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید