• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرب علی اور عاصم اظہر کی شادی کب ہوگی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرب علی نے شادی کے حوالے سے اپنے ارادے بتا دیے۔

میرب علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے گلوکار عاصم اظہر سے اپنی منگنی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے عاصم سے منگنی اس لیے کی کیونکہ ہمارے والدین چاہتے تھے کہ منگنی ہوجائے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ منگنی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں اور عاصم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

میرب علی نے شادی کرنے کے ارادے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کرتی کیونکہ جب آپ کسی چیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو آپ سے بہت زیادہ توقعات بڑھ جاتی ہیں اور جب ایسا نہیں ہوتا تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ظاہر ہے شادی کرنے کا ارادہ تو ہے لیکن دیکھیں اب کب تک شادی ہوتی ہے، فی الحال تو میرا دھیان وکالت کی ڈگری مکمل کرنے پر ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید