• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (این این آئی) چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی درخواست پر ان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔گزشتہ روز چھن گانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے، چین اور امریکا کے تعلقات کو نئی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور اس ضمن میں ذمہ داری واضح ہے چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر چین امریکا تعلقات کو دیکھا ہے۔ چھن گانگ نے چین کے بنیادی خدشات جیسے تائیوان پر اپنے سنجیدہ موقف کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو اس کا احترام کر تے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنا چاہیے اور مسابقت کے نام پر چین کے اقتدار اعلیٰ ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانا بھی بند کرنا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا دونوں سربراہان مملکت کی بالی میں ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور امریکی فریق کے متعلقہ وعدوں پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر اختلافات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے، تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے، اور باہمی تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے کی کوشش کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید