• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ سلمان اور محمد بن سلمان ایرانی صدر کے دورے کے منتظر ہیں، سعودی وزیرخارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب خلیج کے علاقے میں سمندری آمدورفت کی سیکورٹی کےلیے ایران سے مصالحت کا خواہاں ہے، ان خیالات کا اظہار سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کیا ہے۔ تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہ عیان سے ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی بادشاہ اور ولی عہد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے کے دورہ سعودی عرب کے منتظر ہیں۔میں علاقائی سیکورٹی کے لیے دونوں ممالک کے تعاون کی اہمیت بالخصوص سمندری سفر کی سیکورٹی کے حوالے سے دونوں ممالک کے تعاون کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ تمام علاقائی ممالک کے مابین تعاون کی اہمیت ہے تاکہ اسے وسیع تباہی کے ہتھیاروں سے پاک رکھنا یقینی بنایا جاسکے۔ایران سعودی عرب ڈیل چین نے کرائی تھی جس کے نتیجے میں یمن اور لبنان سمیت خطے میں موجود عدم استحکام میں کمی آئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید