• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پی پی MNA شیر محمد بلوچ کی نمازِ جنازہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی شرکت

پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

شیر محمد بلوچ کی نمازِ جنازہ ملیر محمڈن فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شیر محمد بلوچ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں صوبائی شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب اور قاسم نوید وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

سابق رکنِ قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اطلاع دی کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کا انتقال ہو گیا ہے۔

انہوں نے  شیر محمد بلوچ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری والدہ کے اسمبلی میں ساتھی اور شفیق انسان تھے۔

میئر کراچی نے مرحوم شیر محمد بلوچ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید