• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا

کراچی (نیوز ڈیسک) اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی، نوجوان سوشل میڈیا حلقے اور جنگ مخالف رجحانات شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا وہ وسیع سیاسی اتحاد، جس نے انہیں دوبارہ اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، تیزی سے کمزور ہو رہا ہے۔ اس اتحاد میں مختلف اور بعض اوقات ایک دوسرے کے مخالف رجحانات رکھنے والے گروہ شامل تھے، جن میں سخت گیر حامی، کرپٹو کرنسی کے حامی، غیر سفید فام مرد ووٹرز، نوجوان پوڈکاسٹ سامعین، جنگ مخالف سوچ رکھنے والے افراد اور ثقافتی و مذہبی معاملات پر زور دینے والے حلقے شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید