• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دیدیا، چین کا سخت ردعمل

بیجنگ (اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر کو آمر قرار دے دیا، چین نے امریکی صدر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے،چین نے کہا کہ صدر بائیڈن کا بیان ننگی سیاسی جارحیت، بے وقوفانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے روس نے بھی بائیڈن کے بیان کی شدید مذمت کی،،امریکی صدر کے مطابق رواں برس کے آغاز میں جب واشنگٹن نے اپنی فضائی حدود میں ایک چینی جاسوس غبارہ مار گرایا تو شی جِن پنگ کو انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، بیجنگ نے اس بیان کو ننگی سیاسی جارحیت ہے، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کا بیان انتہائی بے وقوفانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بیان حقائق ، سفارتی اصولوں اور چین کے سیاسی وقار کیخلاف ہے ، روس نے بھی صدر بائیڈن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکا کی غیر متوقع خارجہ پالیسی کا مظہر قرار دیا ہے ، قبل ازیں صدر جو بائیڈن نے کیلیفورنیا میں فنڈز اکٹھا کرنے کے ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ ’جس وجہ سے شی جِن پنگ پریشان ہوئے وہ یہ کہ جب میں نے غبارے کو مار گرانے کا حکم دیا اس میں جاسوسی کے آلات موجود تھے اور چینی صدر کو اس کے بارے میں علم نہیں تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید