• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ و لورالائی میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ آئسکریم و قلفی فیکٹری سیل

کوئٹہ(خ ن)ناقص و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری و فروخت کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری کارروائیوں کے دوران کوئٹہ میں ایک آئسکریم قلفی فیکٹری سیل جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر کوئٹہ اور لورالائی میں 15 مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق چشمہ اچوزئی میں ناقص و مضر صحت آئسکریم اور قلفی کارخانہ میں ناقص اجزاء سے انتہائی غیر صحت بخش حالات میں آئسکریم قلفی کی پروڈکشن کی جارہی تھی جبکہ غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ شدہ فیکٹری میں خام اشیاء و حتمی پراڈکٹس کا کوئی ٹریسیبلٹی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر فیکٹری کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔دوران معائنہ علاقے میں قائم 2 بیکنگ یونٹس کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی اور اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہ کرنے جبکہ 3 دیگر مراکز کے خلاف لائسنس کی عدم دستیابی پر کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے ۔علاوہ ازیں لورالائی شہر میں ملاوٹی دودھ کی فروخت سمیت متفرق وجوہات پر 5 ملک شاپس سمیت خوراک کے 9 مراکز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔بی ایف اے ڈویژنل انسپکشن ٹیم نے متعدد ملک شاپس سے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ کئے ، تجزیہ کردہ نمونوں میں سے 5 دکانوں کے دودھ میں سکمڈ ملک اور پانی کی وافر مقدار پائی گئی ، جس پر مذکورہ ملک شاپ اونرز پر جرمانے عائد کئے گئے ۔دوران معائنہ 2 بیکنگ یونٹس میں صفائی و اشیاء اسٹوریج کے انتظامات ناقص ، پراڈکشن ایریا کا فرش آلودہ ، بیکنگ مشینری زنگ آلود ، ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت خراب پائی گئی ، 2 جنرل اسٹورز سے نان فوڈ و مضر صحت کلرز برآمد ہوئے جبکہ ایک میٹ شاپ کو گزشتہ ہدایات کے باوجود دکان کے باہر گردوغبار میں گوشت کی فروخت اور صفائی کی صورتحال بہتر نہ کرنے پر کارروائی کی گئی ۔
کوئٹہ سے مزید