• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن ضلع کوئٹہ کا اجلاس‘ جعفر مندوخیل کی قیادت پر اعتماد

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کا اجلاس ضلعی صدر ارباب اقبال کاسی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک، صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرکزی قائدین کے شیخ جعفر مندوخیل سے متعلق فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ضلع کوئٹہ کی پوری کابینہ اپنے صوبائی صدر کے ساتھ ہے اور ان کے ہر فیصلے کی حمایت کی جائے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع کوئٹہ کی پوری کابینہ فعال و متحد ہے اور اپنے ضلعی قائدین کے ساتھ ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی قائدین کے فیصلوں کے مطابق آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں ضلع کی سطح پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل ،سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار ، خرم جدون ودیگر موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید