کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کسٹم نے زیارت کراس چیک پوسٹ پر کاروائی دونان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لی ۔ کسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹر کوئٹہ کسٹمز عرفان الرحیم کو خفیہ ا طلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پنجاب اسمگل کی جارہی ہے جس پرایک ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کچے راستے میں کارروائی کرتے ہوئے دو قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں جبکہ ملزمان اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ضبط کی گئی گاڑیوں کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائدبتائی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ کسٹم نے گزشتہ عرصے اسمگلنگ کے خلاف بیشمار آپریشن اورمتعدد اقدامات کیے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں اسمگلنگ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔