• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانت ٹوٹنے اور مسوڑھوں کے انفیکشن سے دماغ سکڑ سکتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ہم میں سے ہر شخص اِس امر سے واقف ہے کہ جسم کے ہر حصّے کو بیماریوں سے بچا کر ہی ایک صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے اور یوں تو جسم کے تمام ہی حصّے اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جسم میں دانتوں کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے کہ یہ ہمارا منہ، درحقیقت صحت و زندگی کا دروازہ( Gateway ) ہے۔ ہم جو بھی چیز کھاتے یا پیتے ہیں، اس کا سب سے پہلے سامنا ہمارے دانتوں ہی سے ہوتا ہے۔

دوسری جانب دل، دماغ اور حاملہ عورت کی صحت کا واسطہ براہِ راست دانتوں سے ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خُوبصورت، صحت مند اور مضبوط دانت ایک صحت مند زندگی کی علامت ہیں۔

جاپان کی توہوکو یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دانتوں کے مسائل ’ہِیپوکیمپس‘ (دماغ کا اہم ترین حصہ) کے سکڑنے کا سبب بن سکتا ہے، یہ دماغ کا وہ حصہ ہو جو آپ کی یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو کنٹرول کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اگر آپ اپنے مسوڑھوں اور دانتوں کی اچھی طرح دیکھ بھال نہیں کرتے ہیں تو آپ کو ’ڈیمنشیا‘ (دماغی بیماری، بھولنے کی بیمارہ) ہو سکتی ہے اور آپ درمیانی عمر یا بڑھاپے کو پہنچنے پر ’الزائمر‘ (ہاتھوں اور جسم کے کپکپانے کی بیماری) کی بیماری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

جاپانی یونیورسٹی میں کیے گئے اس مطالعے کا مقصد درمیانی عمر اور بڑی عمر کے بالغ افراد میں موجود دانتوں کی تعداد (NTP) اور دماغی حصے ’ہِیپوکیمپل ایٹروفی‘ کے درمیان ایک مضبوط اور طویل عمر تک چلنے والے تعلق کو واضح طور پر سمجھنا تھا۔

اسی لیے طبی ماہرین کی جانب سے دانتوں کے معاملے میں احتیاط برتنے کی تجویز دی جاتی ہے اور احتیاط کے لیے بس تھوڑی سی محنت اور توجّہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کی روز مرّہ دیکھ بھال اور حفاظت بے حد ضروری ہے، اس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دن میں دو بار (رات سونے سے قبل اور صبح) 2 ، 2 منٹ تک لازمی برش کے ذریعے دانتوں کی صفائی کرنی چاہیے۔

صحت سے مزید