• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کووڈ ویریئنٹس تیزی سے پھیلنے لگے، ماہرین کی وارننگ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19 کی دو نئی اقسام NB.1.8.1 (جسے Nimbus کہا جا رہا ہے) اور  Stratus امریکا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور کنیکٹیکٹ میں آئندہ دنوں میں کیسز میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

Nimbus اومیکرون کی انتہائی تیزی سے پھیلنے والی نسل سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ Stratus کو حال ہی میں عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ویریئنٹ انڈر مانیٹرنگ قرار دیا ہے۔

اگرچہ یہ نئے ویریئنٹس زیادہ تیزی سے پھیل رہے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے ان سے بیماری کی شدت یا کووڈ کا خطرہ زیادہ نہیں پایا گیا، کنیکٹیکٹ کے اسپتالوں میں حالیہ دنوں میں مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

نمبس ویریئنٹ کی علامات میں منہ پر سوجن، گلے میں درد، بخار، کھانسی اور جسم درد شامل ہیں جبکہ Stratus ویریئنٹ کی علامات آواز بیٹھ جانا، گلے کی خرابی، بخار، جسم درد، سونگھنے یا چکھنے کی حس کا ختم ہونا ہے۔

ماہرین کی ہدایات کے مطابق بیمار ہونے کی صورت میں گھر پر رہیں، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال کریں، ویکسین لگوائیں یا بوسٹر ڈوز لیں اور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

صحت سے مزید
بین الاقوامی خبریں سے مزید